کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی: چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد:   جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا. ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔اپنی گفتگو میں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا جبکہ چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی.جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

ای پیپر دی نیشن