کوئٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برف باری کے باعث وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع میں موسمی صورتحال کی نگرانی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری رکھی جائے ، حساس اضلاع میں ضروری امدادی اشیاء اور متبادل ایندھن دستیاب رکھا جائے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے حساس مقامات پر بھاری مشینری اور عملہ تعینات رکھا جائے اور موسمی صورتحال کے مطابق عوام کے لئے ٹریول ایڈوائزی جاری کی جائے. ضلع اور صوبے کی سطح پر کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برفباری، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
Jan 08, 2023 | 20:20