واشنگٹن‘ دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے قریب یمن میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے لانچ کیے گئے ڈرون کو مار گرایا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملے کے بعد میری ٹائم سکیورٹی کا دفاع جاری رکھیں گے۔ غزہ میں امداد فراہمی کے راستوں میں رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں۔ غزہ کے شہریوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے۔ غزہ میں بہت سے صحافی مارے گئے ہیں۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ حماس رہنما کے قتل نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو متاثر کیا۔ قطر اسرائیل حماس مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔