تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے اپنے دورے کے دوران سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے لبنان کی طرف داغے جانے سے پہلے توپ خانے کے گولوں اور بموں پر دستخط کیے،ان پر اسرائیل کی خاطر کے الفاظ لکھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنس نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کا دورہ کیا ان کے ساتھ بات چیت کا تبادلہ کیا اور پھر اسرائیلی میزائلوں پر دستخط کیے تھے۔فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران پنس نے ان سے کہا کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔میں اب امریکی حکومت کی طرف سے نہیں بول رہا ہوں، لیکن میں امریکی عوام کی طرف سے بول رہا ہوں۔ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آپ کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔اپنے دورے کے اختتام پر پنس نے توپ خانے کے گولوں پر دستخط بھی کیے جس پر انھوں نے لکھا تھا: اسرائیل کی خاطر۔اپنی طرف سے پنس نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں نے اسرائیل کی شمالی کمان کا دورہ کیا، فوجی رہ نماں سے ملاقات کی اور لبنان کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کے پاس بیٹھا۔7 اکتوبر سے یہ بہادر اسرائیلی جن میں سے کچھ امریکی بھی ہیں اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنے خاندان اور گھر چھوڑ کرآئے ہیں۔