جدہ (نمائندہ خصوصی) او آئی سی نے کہا ہے کہ 5 جنوری 2024ء کو اقوام متحدہ کے کمشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یو این سی آئی پی) نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے والی قرارداد منظور کی، 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹریٹ نے عالمی برادری سے یو این سی آئی پی کے فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی بعد کی قراردادوں میں برقرار رکھا ہے۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا اور جموں و کشمیر تنازعہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حتمی حل کے لیے اور عالمی برادری سے دوبارہ مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت پر عملدرآمد یقینی بنائے: او آئی سی
Jan 08, 2024