کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اگر 8 فروری 2024 کو الیکشن نہ ہوئے تو اگلے پانچ سال تک پاکستان میں عام انتخابات نہیں ہوں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پی پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ 8 فروری کو الیکشن کیوں نہیں ہوگا؟ کیا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سردی لگ رہی ہے، اس لیے ا س کا انعقاد نہیں ہوگا۔