کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سندھ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے،پی پی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا ہے۔کراچی سے دھونس، دھاندلی، بوری بند لاشوں کی سیاست کو ہم نے ختم کیا ہے۔