ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہزارہ موٹر وے پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود کے قریب تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، تصادم سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔