سیالکوٹ ‘فیروزوالہ(نامہ نگار ان) عدالت گڑھا میں اوباش نے پندرہ سالہ ذہنی معذور نوجوان سے زیادتی کر ڈالی۔ طیب کا پندرہ سالہ ذہنی معذور بھائی عاقب گھوم رہا تھا قیصر نامی اوباش اسے باتوں میںالجھا کر ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کرڈالی۔ تھانہ شرقپور کے علاقہ میں رشتہ دکھانے کے بہانے گھر بلا کر نوجوان عبدالستار نے جواں سالہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی ملزم فرار ہو گیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔