تربت (نیٹ نیوز) تربت میں پاک ایران بارڈر پرکام کرنے والے گاڑی مالکان نے احتجاجاً ایران بارڈر شاہراہ بند کر دی۔ نیشنل پارٹی کے اعلامیے کے مطابق تیل کی ترسیل کے لیے ایران بارڈر پر جانے والی گاڑیوں کی فہرست میں ردوبدل کیا گیا جسے وہ مستردکر کے پرانی فہرست کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ ایران بارڈر پرکاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ ہے اور اس کاروبار میں کسی کی مداخلت منظور نہیں، نیشنل پارٹی بارڈر کو بھتہ مافیا اور کرپشن مافیا سے پاک کرنے کے عمل کو سپورٹ کرتی ہے۔ نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران بارڈر پر کام کرنے والے افراد کے مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ٹوکن نظام کا خاتمہ کیا جائے۔