ہری پور (نامہ نگار)ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود اور کوٹ نجیب اللہ انٹر چینج کے درمیان ٹریفک کا المناک حادثہ ،مانسہرہ سے لاہور آنے والی کوچ اور ٹویوٹا ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثے میںگاڑیاں مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر جاں بحق وزخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں سے متعدد مضروب افراد کو تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد کمپلیکس ریفر کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔جاں بحق ہونیوالوں میں سلطان ‘فیصل ،شکیل،عبدالقیوم ،شہلہ بی بی ،نور گل شامل ہیں ۔