جدہ‘ شارجہ سے کراچی ائرپورٹ پر آنے والے 2 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

کراچی (نیٹ نیوز) خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوگئی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ مہر خورشید نے کہا کہ شارجہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے قمبر شہداد کوٹ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان اور جدہ سے کراچی پہنچنے والے مظفر گڑھ کے رہائشی 27 سالہ شخص میں کرونا کی تشخیص کے بعد مسافروں کی خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری روانہ کردئیے گئے، جبکہ مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا، جس میں کووڈ کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی علامات پائی گئیں۔ مسافروں کی لیبارٹری رپورٹس آنے میں چار سے پانچ روز درکار ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...