سرگودھا (نمائندہ خصوصی)قومی شاہراہ موٹر وے پر ڈرائیور نے بخار میں مبتلا 6 سالہ بچی کی جان بچانے کے لئے بس شاہراہ سے آؤٹ کر کے ہسپتال پہنچا دی۔ موٹر وے پر سرگودھا کے انٹرچینج کوٹ مومن کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس کے ڈرائیور نے سوار مسافر کی 6 سالہ بچی کی بخار کی وجہ سے حالت تشویشناک ہونے پر مسافروں سے بھری بس کو شاہراہ سے آؤٹ کر کے بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔