پوسٹل بیلٹ پیپر لینے کیلئے آخری تاریخ 22 جنوری مقرر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی چوہدری علیم شہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری مقرر کر دی۔ سرکاری ملازمین، معذور افراد، جیلوں میں قید قیدی اور پولنگ سٹیشنز پہ الیکشن ڈیوٹی دینے  والے ملازمین پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی پر مامور ملازمین اپنی تعیناتی کے 3 دن کے اندر جبکہ باقی اہل افراد 22 جنوری تک پوسٹل بیلٹ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمشن کے مخصوص درخواست فارم کو پرْ کر کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں۔ فارم الیکشن کمشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے بھی وصول کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...