غیرقانونی افغانوں کی واپسی جاری، مزید693افراد اپنے وطن چلے گئے:حکام

Jan 08, 2024

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری  ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 06 جنوری کو مزید 693 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 200 مرد، 164 خواتین اور 329 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 06 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار 881 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

مزیدخبریں