متحدہ کا این اے 242 پر ایڈجسٹمنٹ سے  انکار: بات کریں گے، نہال ہاشمی  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 242 پر کسی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے صاف انکار کر دیا۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق این اے 242 پر پارٹی کے سینئر رہنما مصطفی کمال امیدوار ہیں۔ اس نشست پر کسی سے بھی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق این اے 243 کیماڑی کی قومی اور صوبائی نشستوں پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے۔ یحییٰ خیل سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ آج شام مسلم لیگ (ن) ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہے۔ یہ اجلاس مذاکرات کا حتمی راؤنڈ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...