سوئی ناردرن کی گیس چوری کیخلاف کارروائیاں، 347کنکشن منقطع، 34لاکھ جرمانہ

لاہور (اے پی پی) سوئی ناردرن حکام نے پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید347 گیس کنکشن منقطع اور 34لاکھ کے جرمانے عائد کئے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے گزشتہ روز لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 23کنکشن منقطع کیے۔ اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 98کنکشن منقطع اور 0.3ملین جرمانہ عائد کیا۔ شیخو پورہ میں بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 47کنکشن منقطع اور 0.03ملین جرمانہ عائد کیا۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 25گھریلو کنکشن وکمپریسر کے استعمال پر 25گیس کنکشن منقطع اور 50ہزار جرمانہ عائد کیا۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے پشاور، کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ و گیس کے براہ راست استعمال پر 93غیر قانونی کنکشن منقطع اور 3.05 ملین جرمانہ عائد کیا۔ ساہیوال میں بھی ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کئے۔ سر گودھا میں ٹیم نے کارروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن اور بہالپور میں بھی کارروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا۔ اسی طرح فیصل آ باد میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع، مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 12 کنکشن منقطع کیے۔

ای پیپر دی نیشن