لاہو ر( این این آئی) اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف لارجر بنچ کل (منگل ) سے درخواستوں کی سماعت کا آغاز کرے گا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس شجاعت علی خان کریں گے ۔جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی ۔ لارجر بنچ نو جنوری سے درخواست پر سماعت کاآغاز کرے گا۔