گجرات ( نامہ نگار) ٹبی گوریاں یونین کونسل 8 میں مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین امیدوار برائے پی پی 31 نے کہا کہ میرے دادا چوہدری ظہور الٰہی شہید نے عوامی سیاست کی وہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے لئے انہیں اپنی گاڑی پر بٹھا کر لے جاتے تھے۔ ان کے بعد میرے والد چوہدری شجاعت حسین نے بھی انہی کہ نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی سیاسی مشن پر گامزن رہے۔ گزشتہ ادوار میں پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت ہر شعبہ میں کرپشن کا بول بالا کیا۔ ان کے تمام وزراء نے کرپشن‘ قبضہ مافیا اور لوٹ مار کو فروغ دیا۔ جبکہ چوہدری سالک حسین کا بطور وفاقی وزیر کردار آپ کے سامنے ہے۔ ہمارے والد نے ہماری جو تربیت کی ہے ہم ان شاء اللہ ساری عمر اس پر عمل پیرا رہیں گے‘ ہمارا ماضی بے داغ ہے۔ انہیں یقین دلاتے ہیں کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کروایا تو گجرات کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔