بھارت کی جگ،ہنسائی، انڈین نیوی کا قذاقوں سے جہاز چھڑانے کا دعویٰ جھوٹ نکلا

Jan 08, 2024

نئی دہلی (آئی ا ین پی) بھارتی بحریہ کا قذاقوں سے جہاز چھڑانے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ انڈین نیوی کا فلاپ ڈرامہ دنیا بھر میں مودی سرکار کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔ بھارتی بحریہ نے 5 جنوری کو صومالیہ کے ساحل کے قریب پھنسے لائبیرئین تجارتی جہاز کو بحری قذاقوں سے چھڑانے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ کہا کہ جہاز پر سوار عملے کے تمام 21 ارکان کو بچا لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جس قذاقی کو ناکام بنانے کا دعوی کیا گیا وہ سرے سے ہوئی ہی نہیں، جس جہاز کو آزاد کروانے کا دعوی کیا گیا اس پر کوئی بحری قذاق موجود ہی نہیں تھا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بحیرہ عرب میں قذاقی سے نمٹنے کے لئے 4 جنگی جہاز روانہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔ حقیقت میں بحیرہ عرب کو قذاقی سے پاک خطہ قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی نیوی ایسے کارنامے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جو سرے سے وجود ہی نہیں رکھتا۔ بالی ووڈ کی فلم کی طرح لکھا گیا قذاقی کا ڈرامہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

مزیدخبریں