سید نا ابو بکر صدیق ؓ تقویٰ کی نعمت سے مالا مال تھے،حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محفل میلادِمصطفیؐ کا انعقاد ٹمبر مارکیٹ کورنگی نمبر 3 کراچی کے مقام پر کیا گیا،صدارت در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جبکہ مفتی سہیل رضا امجدی اور ممتاز سیاستدان رؤف صدیقی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت کا معیار دنیاوی مال و دولت ، حسن و جمال، اقتدار کے بڑے عہدے اور خاندان نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت والا وہ ہے جو صاحبِ تقوی ہے اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ یہ ہے انسان اپنی خلوت و جلوت میں اس بات کا دھیان رکھے کہیں میرا رب مجھ سے ناراض نہ ہو جائے اور مکمل طور پر حضور نبی رحمتؐ کی شریعتِ مطہرہ پر کار بند رہے۔ تقوے کی اس عظیم نعمت سے جس طرح حضرت سید نا ابو بکر صدیق  ؓمالا مال ہوئے وہ آپ ؓ  کا خاصہ ہے۔ محفل ِ میلاد مصطفی ؐمیں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام جن میں محمد عامر فیاضی، حافظ غلام مصطفی قادری و دیگر ، عوام الناس اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ،اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی اُمت مسلمہ اور بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی ، خوشحالی ،ترقی ،افواجِ پاکستان کی سر بلندی ، اتحادِ بین المسلین اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا پر ہوا ۔ 

ای پیپر دی نیشن