چند افراد کی خواہش پر عوام کو مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جا سکتا: فیصل کنڈی 

Jan 08, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چند افراد کی خواہش پر عوام کو اپنی مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جاسکتا اور عوام بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سوالات اٹھائے جانے پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگیں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے گزشتہ تین انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا۔ پورے ملک میں انتخابات کا ماحول تیار ہو چکا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

مزیدخبریں