اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سیکرٹری الیکشن کمشن کے استعفے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے پیغام دیا کہ سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید علیل ہیں اور وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔