حضرو (نمائندہ نوائے وقت) کوٹکے یونین کونسل ملک مالا جہانگیر خانزادہ کو بڑی کامیابی سابق کونسلر خرم شہزاد قاضی احمد اکبر خان PTi کو چھوڑ کر جہانگیر خانزادہ مسلم لیگ ن کے قافلے میں شامل ہو گئے ،خصوصی کاوش ملک انصاراحمد، خالد محمود کوٹکے اس موقع پر خرم شہزاد اپنی برادری سمیت جہانگیر خانزادہ کے ساتھ دعا خیر کی اور بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادے نے کہا کہ آج جو بھی چچھ میں ترقی ہوئی ہے اس کا سارا کریڈٹ شجاع خانزادہ شہید کو جاتا ہے جنہوں نے تحصیل حضرو کو مثالی تحصیل بنانے میں اپنا کردار بھرپور ادا کیا ان کے مشن کو پورا کرتے ہوئے میدان سیاست میں قدم رکھا یہی وجہ ہے کہ علاقہ چھچھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم نے کامیابی دلوائی انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعے میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے شہداء کی یادگاروں کو بھی نہیں بخشا اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سلامتی داؤ پر لگائی انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف کو باری اکثریت سے وزیراعظم پاکستان بنا کر ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے تقریب سے مسلم لیگ نون کے تحصیل صدر حضرو ملک انصار نے بھی خطاب کیا۔