پریشانیوں کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے عملی نفاذ میں ہے، عاصم اشفاق رضوی

فتح جنگ (نامہ نگار)ملک پاکستان کی عوام کی پریشانیوں کا حل صرف نظام مصطفیؐکے عملی نفاذ میں ہے میرے دھرتی کے نوجوانوں ،بزرگو،ماں ،بہنوں ، آٹھ فروری کو کرین پر مہر لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سودی نظام سے نکلو اور دین مصطفی کے نظام میں داخل ہو جا، ان خیالات کا اظہار معروف دینی و سیاسی شخصیت علامہ عاصم اشفاق رضوی نے حلقہ این اے 50 کی یونین کونسل جبی کے گاں ہمک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی امیر مفتی ذوالفقار علی حیدری، تحصیل امیر مفتی شوکت محمود رضوی اور حلقہ پی  پی 2سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ایاز خان بالڑہ نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر میزبان جلسہ حاجی ملک زاہد علی خان، مفتی سجاد احمد رضوی، ملک مظہر نواز کے علاہ علاقہ بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ای پیپر دی نیشن