مٹھیال (نامہ نگار )سابق چیئرپرسن و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5ملک غلام حسین نے اپنے بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت ہوش کے ناخن لے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے دختر اٹک کی بلاجوازگرفتاری کا اعلی عدلیہ نوٹس لے ایمان طاہرنے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہادرباپ کی بہادر بیٹی ہیں ایمان طاہر کی بلاجواز گرفتاری پرضلع اٹک کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کیوں کہ ایمان طاہر ضلع اٹک کی عوام کی ہردلعزیز لیڈر ہیں ضلع اٹک کی عوام کل بھی میجر طاہر صادق کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اور زیادہ مضبوطی سے انکے ساتھ کھڑی ہے نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اوربلاجوازگرفتاریوں کو بند کرے اور الیکشن کے صاف شفاف انعقاد کویقینی بناکر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
دختر اٹک کی بلاجوازگرفتاری کا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے، ملک غلام حسین
Jan 08, 2024