گوجرخان (نامہ نگار) عوام ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے نواز شریف کو ووٹ دیں گے عوامی مینڈیٹ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا واضح پیغام ہوگا ہرفورم پر تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے جھوٹے وعدے نہیں کیے گوجر خان کی عملی تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں آٹھ فروری کے دن تحصیل گوجرخان سے تکبر اور غرور کی سیاست کا خاتمہ ہوگا عاجزی اور انکساری اختیار کرنے والے سیاست دانوں کی جیت ہوگی پی ٹی ائی کے چار سالہ دور اقتدار میں سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے کچلنے کے سوا عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ملک کے غریب عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا میاں محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہو کر ملک میں غریب عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اورملک میں معاشی خوشحالی لائیں گے ان خیالات کا اظہار سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 راجہ محمد جاوید اخلاص سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان اورمسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8حاجی محمد شاہدصراف نے مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری طارق کے فرزند چوہدری دراب احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیدندیم عباس بخاری ، محمد قدیر قریشی ،احمد شاہ خان چوہدری عظیم چوہدی عبدالرحیم سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔
عوام ملکی بقا اور سلامتی کیلئے نواز شریف کو ووٹ دینگے، جاوید اخلاص
Jan 08, 2024