گوجر خان(نامہ نگار) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر حاجی محمد اصغر قریشی نے اپنے دیگر عہدیداران کے ساتھ بیان جاری کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم پاکستان اور ذمہ داران سے استدعا کی ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور پیٹرول کی مہنگائی کی وجہ سے تجارتی طبقہ سخت پریشانی میں مبتلا ہے جبکہ انڈسٹری معاشی طور پر ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور ان کے ٹیکس سے ملک کی معاشی ترقی ہوتی ہے موجودہ وقت میں پاکستان کی انڈسٹری اور فیکٹری گیس اور بجلی کی مہنگائی کی وجہ سے اکثر بند ہورہی ہیں فیکٹریاں اور انڈسٹریاں چلیں گی تو ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگا اور غریب لوگوں کو مزدوریاں بھی مل سکیں گی اور بے روزگاری ختم کرنے میں بھی معاون ہوگی حکومت اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دے اور غریب طبقہ جن کے لئے بجلی گیس کے بل جمع کروانا پریشانی بنا ہوا ہے ان کو خصوصی رعایت دی جائے۔