جماعت اسلامی 1993سے سود کیخلاف جنگ لڑ رہی ،راجہ تنویر احمد

کلر سیداں (نامہ نگار) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 7کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 1993سے سود کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے،پی ڈی ایم نے سودی نظام کو ختم کرنے کی بجائے شرح سود بڑھا دیا،جس ملک میں شہنشاہت قائم ہو جائے وہاں اسلامی نظام کا نفاذ مشکل ہو کر رہ جاتا ہے،ملک میں ظالمانہ اور کرپشن زدہ نظام قائم ہے،ہم نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف آواز اٹھائی۔پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں،سابق حکمرانوں کے پاس عوام کی بہتری کا کوئی منشور نہیں جس کی وجہ سے انتخابات کو التواء میں ڈالنے کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،مثبت سوچ رکھنے والی عوام میں اب خاموش انقلاب بیدار ہو چکا ہے،جماعت اسلامی 8فروری کو سپرائز دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر جاوید اقبال، صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں توقیر اعوان سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن