انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے د وسرے سالانہ انتخابات

گوجرخان (نامہ نگار) یو کے کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان (یو۔کے) کے دوسرے سالانہ انتخابات برائے 2024 کا عمل مکمل کیا گیا انتخابات کے نتائج کے مطابق چوہدری محمد بشیر (گلاسگو) کو صدر، حافظ ادیب مشتاق کو جنرل سیکرٹری، خالد پرویز (ایڈنبرا) کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، مقدس مجید (مانچسٹر) کو جوائنٹ سیکرٹری، زاہد مرزا کو سینئر نائب صدر، اویس کیانی اور صفدر بخاری (لوٹن) اور وسیم کاظمی (لندن) کو نائب صدر، ملک محمد فاروق کو سیکرٹری نشر واشاعت ،محمد سعید کو خزانچی ،راجہ واجد (راچڈیل) کو فوکل پرسن اور انیلہ اسلم کو سیکرٹری برائے تقریبات منتخب کیا گیا آصف قریشی (لیڈز) کو چیئر مین مجلس عاملہ جبکہ ان کے ساتھ افتخار پوٹھی، کرن خان، کشور عباسی، اشعر آزاد، شگفتہ اختر، وسیم ہاشمی، خالد وارثی اور واجد ملہوترا کوممبران مجلس عاملہ منتخب کیا گیا وقار بابر مغل کی متفقہ طور پر چیئر مین انٹرنیشنل کونسل آف پاکستان (یو۔کے) توثیق کی گئی الیکشن کمشن کے فرائض حافظ محمد آزاد اور طاہر خان نے ادا کیے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان (یو۔ کے) کی سپریم کونسل کے ممبران محمد ادریس، غلام حسین اعوان (لندن) اور تنویر بخاری (برشل) نے خصوصی شرکت کی اور باہمی مشاورت سے غلام حسین اعوان کو چیئر مین سپریم کونسل اور قاضی کامران، راجہ خاور بشیر اور راجہ زاہد کوممبر سپریم کونسل مقرر کر دیاگیا الیکشن میں امیدواروں کی اکثریت کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب اتوار 28 جنوری 2024 کو گلاسگومیں منعقد کی جائے گی جبکہ اس کے بعد مختلف شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی

ای پیپر دی نیشن