لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں نے ہمیں رسوا کیا حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ یہ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ امجد اقبال گھمن، میجر عبد المجید، مولانا حافظ عمر روپڑی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے۔ یہ بدبخت حکمرانوں کی نہوست کی وجہ ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں کی وجہ سے ہمیشہ رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ موجودگی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ لوگ بھوک وافلاس کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بے روزگاری کی وجہ سے ڈکیتیوں اور جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور قوم حکومت سے مایوس ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹی تسلیوں کی بجائے معیشت کو مضبوط کرنے پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔