پاکستان سنی تحریک شالیمار ٹائون کے زیراہتمام سالانہ تاجدار صداقت ریلی  

لاہور( خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک شالیمار ٹائون کے زیراہتمام سالانہ تاجدار صداقت ریلی نکالی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ حضرت صدیق اکبرؓ کی ساری زندگی ایثاروقربانی سے عبارت ہے۔ آپؐنے اسلام کی آبیاری،فروغ اورترویج کیلئے اہم کردار کیا۔ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکمران حضرت صدیق اکبرؓ کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں۔ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ  تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے پہلے عظیم مجاہدہیں،تھے۔ آپؓ نے اپنے دور خلافت میں جھوٹے مدعیان نبوت کا بھرپور انداز میں تعاقب کر کے تحریک ختم نبوت کی بنیاد رکھی۔ تحفظ ختم نبوت کا کام ہمیں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓسے ملاہے جبکہ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مہر اکمل نقشبندی نے کہا کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار کو رہنماء بنا کر ناموس رسالت اور ختم نبوتؐکا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔ خلیفہ اوّل امیر المومنین کے دور حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا۔ اس موقع علامہ نثاء اللہ سیالوی ، محمد عاصم ریاض گجر ،بشارت جلالی ، میاں قیصر ، پروفیسر میاں خلیل ، محمد اسماعیل، محمد نعیم قادری ، محمد عظیم قادری ، محمد آصف خان ،راجا صہیب ، محمد جاوید ، سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...