قرآن و سنت کی بالادستی کے بغیر  صرف الیکشن سے ملک و قوم کے  مسائل حل نہیں ہونگے:علامہ شبیر قادری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میںکہاکہ قرآن و سنت کی بالادستی کے بغیر صرف الیکشن سے ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حکومت ضرور بدلے گی لیکن مسائل کے حل کی صورت نظر نہیں آتی۔ مسلمانوں کے تمام مسائل کاحل نظام مصطفیؐ میں مضمر ہے۔ 75 سالوں سے اقتدار کیلئے الیکشن کا کھیل جاری ہے جس میں ہر بار اشرافیہ ہی جیتتے ہیں اور ملک ہر الیکشن کے بعد مزید مقروض ہوتا جا رہا ہے اور قوم مسائل کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ جب تک پاکستان پر قرضہ ہے آزادانہ فیصلے ممکن نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن