لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی پاکستان کو بیرونی قرضوں اور ائی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسی مقصد کیلئے انتخابی میدان میں کھڑی ہے۔ جے یو آئی کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ جمعیت کا ماضی کرپشن سے پاک ہے۔یہ خواہش ہے کہ فری کرپشن پاکستان بنانے کیلئے اپنا اہم رول ادا کر سکے۔ یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے لاہور کے مختلف انتخابی حلقوں میں دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔ محمد افضل خان قاری منظور الحسن چترالی، مولانا عمیر مہند، رانا محمد عثمان،حافظ شفیق الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبر بلوچستان میں بڑی قوت کے طور پر سامنے آئیں گے۔ پنجاب اور سندھ میں بھی سیٹیں جیتیں گے۔ آئی ایم ایف سے غلامی کے سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی سود کی نحوست سے نجات مل سکتی ہے۔ جمعیت کے اکابرین نے پارلیمنٹ کے فلور پر جہاں ملک کو آئین دینے میں کردار ادا کیا وہاں ختم نبوت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور یہ کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ہم الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن ملک میں بدامنی اور شدید سردی میں انتخابات اب عوام کی شرکت کیسے ممکن ہوگی۔ افتتاحی تقاریب میں مولانا علی دین قاری عالم زیب مولانا محمود میاں مولانا قاری عبد الطیف حاجی محمد رفیق قاری فدا حسین مولانا عبد القادر قاری مظہر حسین و دیگر شریک تھے۔
جے یو آئی بیرونی قرضوں ،غلامی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں :مولانا امجد
Jan 08, 2024