قابضین کیخلاف آپریشن ،کروڑ مالیت کی زرعی اراضی واگزار 

Jan 08, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف متروکہ وقف املاک بورڈ کی برپور آپریشن جاری کروڑ روپے مالیت کی زرعی اراضی واگزار کروالی گئی۔ موضع مہنت درشن تحصیل وضلع پاکپتن شریف میں اب تک 622ایکڑ متروکہ وقف املاک زرعی اراضی جس کی مالیت1329ملین روپے سے زائد ہے واگزار کروا لیا ہے۔ مذکورہ اراضی عرصہ تقریبا 25سال سے ناجائز قابضین نے محکمہ کو بغیر ادائیگی زر پٹہ ناجائز قبضہ و تصرف رکھا تھا۔ 

مزیدخبریں