علامہ ہشام الٰہی کی عمرہ ادائیگی ،سعودی دورے کے بعد وطن واپسی،علماء کی مبارکبادیں 

Jan 08, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی عمرہ ادائیگی اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پو ری، حاجی ریاض احمد، مولانا ذوالفقار علی فاروقی، قا ری عبدالرب جرار، قا ری شفیق الرحمن ربانی، حکیم شفیق الرحمن،حافظ نصر اللہ بھٹی حافظ سعید عمران، مولانا عبد المنان سلفی، مولانا شکیل بشیر سلفی، قاری ظفر اقبال کے علاوہ متعد ذمہ دران، عمائدین کی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکر یٹریٹ میں ملاقاتوں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جا ری۔ اس موقع پر جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا جس طرح مصلہ رسولؐ کے وارث علمائے کرام ہیں اسی طرح تخت خلافت، معاشرتی نظام زندگی، اقتصادی معاملات، سیاست اور دینی معاملات کے وارث بھی علمائے کرام ہیں۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان عام انتخابات کیلئے دین پسند، اسلام پسند دینی جما عتیں اور دینی تحریکیوں کی حمایت کرے گی۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا جمعیت اہل حدیث پاکستان پو رے ملک کے اندر ذاتی حیثیت میں عام انتخابات میں جو اْمیدوار دین پسند، اسلام پسند ہے خواہ اس کا تعلق کسی سیکو لر، سیاسی، دینی جما عت ہے اور اس کی دین اسلام کیلئے خدمات، قربانیاں، ختم نبوت، صحابہ کرام ؓ کی ناموس کا دفاع کے حوالے سے جہود ہیں۔ اس امیدوار کی مکمل سپورٹ، حمایت کا اعلان کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں