لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی کے ضلع وسطی کے 2 پلوں کے نیچے بنائے گئے سپورٹس ارینا خستہ حالی کا شکار ہوگئے۔سخی حسن اور ناگن چورنگی پل کے نیچے قائم کیے گئے ارینا کی لائٹیں، ساز و سامان اور دروازے غائب ہوگئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے 25 اگست کو سخی حسن سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا تھا۔اس سے قبل سابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے 20 اپریل 2023ء کو ناگن چورنگی سپورٹس ارینا کا افتتاح کیا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق سخی حسن سپورٹس ارینا میں چوکیدار تعینات تھا جو نوکری چھوڑ کر چلاگیا ہے جبکہ ناگن چورنگی سپورٹس ارینا پر صرف 2 ہفتے ہی ملازم تعینات رہا۔ایک نشی شخص کے مطابق نشے کے عادی افراد ٹولیوں کی صورت میں یہاں سے لوہا چوری کرتے ہیں۔