لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انٹرڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پزیر ہو گئی،بہاولپور ڈویژن نے 49پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل آباد ڈویژن 41 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اورلاہور ڈویژن نے 31پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔انہوںنے کہا ہے کہ انٹر ڈویژن مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے ایسے ایونٹس کرواتا رہے گا،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اندر16ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پلیٹ مہیا کیا گیا ہے۔ ہمارا مشن گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جس پر کام کررہے ہیں اورپنجاب کے تمام علاقوں سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،جن کو سپورٹس بورڈ پنجاب مزید تربیت کرکے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے تیار کریگا۔انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے تحت انٹرڈویژن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے 10 جنوری تک جاری رہیں گے۔
بہاولپور نے انڈر16 انٹر ڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت لی
Jan 08, 2024