اسلام آباد(خبرنگار)مولانامسعود الرحمن عثمانی کاقتل ملک میں فرقہ وارانہ تصادم کی سازش ہے ،غیرملکی طاقتیں پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتی ہیں ، مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے، علامہ مسعود الرحمن عثمانی نے ہمیشہ دفاع صحابہ کا علم بلند رکھا اور اسی مشن میں اپنی جان قربان کردی،پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ریاست میں ایک بار پھر فسادات کو ہوا دینے کی سازشیں کررہی ہیں ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش دیگررہنمائوںحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے معروف عالم دین اور اہلسنت والجماعت پاکستان کے رہنما علامہ مسعود الرحمن عثمانی کی المناک شہادت پر گہرے رنج و کم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات کے موقع پر مولانا عثمانی کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے، پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ریاست میں ایک بار پھر فسادات کو ہوا دینے کی سازشیں کررہی ہیں۔مولانا مسعود الرحمن عثمانی امن کے داعی اور محب وطن عالم دین تھے۔ مولانا کو شہید کرنا ملک میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کی منظم سازش ہے۔ جمعیت علما اہل حدیث کے رہنماں نے مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزاد ی جائے۔