راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے محکمہ زراعت نے سال2023 ء کے دوران جعلی زرعی زہروں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہروں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اُن کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔اس ضمن میں سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی سربراہی میں شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور ان کارروائیوں کے دوران 11لاکھ74ہزار کلوگرام زہریں قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کی گئیں۔پکڑی گئی جعلی و ملاوٹ شدہ زہروں کی مالیت 37کروڑ روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ زرعی زہروں کے معیار کو جانچنے کیلئے 9084نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹریز کو بھجوائے گئے جن میں سے273 نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے۔
جعلی زرعی ادویات کے خلافکاروائیاں ،37 کروڑ روپے مالیت کی ادویات پکڑی گئیں
Jan 08, 2024