چیف جسٹس کا الیکشن سے متعلق حکم واضح ، ملتوی نہیں ہوسکتے،راشد چوہان

Jan 08, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی راہنما اور قومی اسمبلی مخصوص اقلیتی نشست کے امیدوار راشد چوہان نے اپنے بیان میں کہا چیف جسٹس کا الیکشن سے متعلق حکم واضح ہے الیکشن8فروری کو ہی ہوں گے ،الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کارکن کو عزت دو کی مہم چلا رہی ہے باقی سب جماعتیں فلاپ ہیں،مقامی پاسٹرز نے پاکستان بھر کی تمام مسیحی قوم سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر سے صرف پیپلز پارٹی کی حمایت کرے 2024انتخابات کا سال،وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے،جو مسیحی قوم کو اس کے سارے حقوق دیں گے بے نظیر بھٹو نے مسیحی برادری کو بے پناہ حقوق دی تھیں،بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر اپنی والدہ کے تمام وعدے پورے کریں گے راشد چوہان نے چیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی و سنیٹ میں اقلتیی نشستیں مخصوص کی جائیں۔

مزیدخبریں