راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید میں طوفان اقصیٰ کانفرنس زیر سرپرستی مفکر اسلام مفسر قرآن علامہ سیدریاض حسین شاہ، کانفرنس مذہبی جوشِ وخروش سے منائی گئی ۔کانفرنس میں علمائے کرام سمیت عوام علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے علامہ سیدریاض حسین شاہ،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسیدکے اس دینی مرکز کی بنیاد،قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے خود رکھی اور پھر اس کو آباد کرنے میںاللہ تعالی نے بڑا کرم کیا اور علاقے کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال کو نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل قرار دیا ،قرآن کی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ حفظ کرنا ایک بڑا کام اور اسکو قائم رکھنا بھی بڑا کام ہے نوجوان مسجدوں سے تعلق جوڑیں نوجوان دین سے وابستگی کو اولین فرض سمجھیں فلسطین کے مسلمانوں کی شہادتیں رنگ لائیں گی سامراجی قوتوں سے چھٹکارے کے لیے امت مسلمہ کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا مسئلہ فلسطین کے لیے امت مسلمہ کو مل بیٹھنا ہوگا ، ،صاحبزادہ سید فیصل حسین شاہ، صاحبزادہ سید نعمان حسین شاہ، علامہ رضوان انجم ، مفتی محمد لیاقت علی ، و دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا ۔