عوام ملکی ترقی،خوشحالی کی خاطر انتخابی عمل میں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں،چوہدری نورخان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے سئنیر رہنما چوہدری نورخان نے اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں کہا کہ عام انتخابات کی آمد آ مد ہے ہر کوئی اپنی سوچ، سمجھ اور خیال کے مطابق حصہ لینے جارہا ہے۔ملک اس وقت سخت امتحان سے گزر رہا ہے ضرورت اس بات کی کہ سپورٹر سوہنی دھرتی اور مادر وطن کی ترقی ،حفاظت اور سلامتی کیلئے تیار ہو کر عام انتخابات میں قومی جذبے اور ملک کی ترقی،خوشحالی اور حفاظت کی خاطر انتخابی عمل میں انتہائی دیانتداری اور اخلاقی فرائص کی روشنی میں قدم بقدم ساتھ دے تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن وفکر کی تجدید ہو سکے۔علاقہ سواں کے عوام اپنے روایتی جذبہ اور بھرپور جوش وخروش کا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن