گندھارا ٹائر کے 60 سال مکمل ،پروقارتقریب ،جی ٹی آر کے درخشان سفر کا اعتراف 

لاہور(کامرس رپورٹر) گندھارا ٹائر (جی ٹی آر) کے 60 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب لاہور میں ہوئی جس میں کمپنی کے 160 سے زائد ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب کے ذریعے نہ صرف جی ٹی آر کے 60 سالہ درخشان سفر کا اعتراف کیا گیا بلکہ اس سفر کو کامیاب بنانے کیلئے کی جانے والی شراکت داریوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں جی ٹی آر کے سرفہرست ڈیلرز کو خصوصی تکریم پیش کی گئی۔ سی ای او جی ٹی آر حسین قلی خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج جی ٹی آر پاکستان میں نمبر ون ٹائر مینوفیکچرر ہے جو تمام گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ قابل اعتماد ٹائرز مہیا کرنے کے ساتھ پاکستان میں ڈرائیونگ کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ ہمارا 60 سال کا سفر پاکستان میں ترقی اور غیر متزلزل عزم کی ایک داستاں ہے۔حسین قلی خان نے مزید کہا کہ پاکستانی مارکیٹ اور روڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں 6 دہائیوں کی مہارت کے ساتھ جی ٹی آر نے بین الاقوامی معیار، پائیداری اور بھروسہ کو برقرار رکھا ہے۔ ہماری موجودہ رینج خصوصی طور پر پاکستانی سڑکوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو جرمن انجینئرنگ کی مہارت پر مبنی ہونے کے ساتھ ہر سفر کو محفوظ اور بہتر کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...