سیاسی جماعتوں اپنے منشور میں ملکی قرضے اتارنے کیلئے پالیسی وضع کریں:پی ٹی اے

Jan 08, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ ریفنڈز کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب میں درخواست دائر کرے تو ایف بی آر کیس ختم ہونے تک اس کا آڈٹ نہیں کر سکتا۔ صرف ایک سال کے عرصے میں ملکی قرضوں میں 12 ہزار 430ارب سے زائد کااضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے منشور میں ملکی قرضے اتارنے کیلئے پالیسی وضع کریں۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایف بی آر دہشت اور خوف پھیلانے والے محکموںپولیس اور نیب کی تقلید کی بجائے اپنا سوفٹ امیج اجاگر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔ غلط سیسمنٹ کے ذریعے ٹیکس نوٹسز کو کارکردگی ظاہر کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایف بی آر کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ساتھ اس کی کڑی مانیٹرنگ کا کڑا نظام لایا جائے۔ غیر ملکی قرضوں کا اڑدھار ہماری معیشت کو نگل رہا ہے۔

مزیدخبریں