لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ریٹیلرز کیلئے تیار کی جانے والی مجوزہ ٹیکس سکیم پر اعتماد میں لے۔ تاجر طبقہ ٹیکسز کی ادائیگی اور روزگار کی فراہمی کی صورت میں معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لہٰذا اسے شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر وں کی اکثریت ٹیکس نیٹ میں شامل ہے۔ تاجر تنظیمیں خود بھی پیشکش کر چکی ہیں کہ مارکیٹوں کے سروے کریں لیکن ایف بی آر کی جانب سے ایسا تاثر دیا جانا کہ تاجر ٹیکس نیٹ شامل نہیں۔ نا انصافی اور زیادتی ہے۔ ایف بی آر ریٹیلرز پرمزید کس بنیادپر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنا چاہتا ہے اس مجوزہ سکیم کے حوالے سے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔