لاہور(نیوز رپورٹر)گئو شالہ بند روڈ کے علاقے میں مخوزی تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین مخوزی تحفظ موومنٹ نسیم اللہ کی قیادت میں خیبر پی کے کے علاقے شانگلہ پی کے 29 کے ووٹرز کی کثیر تعداد جلسے میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر شانگلہ کے رہائشیوں نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار جھان علی خان کی حمایت کا اعلان کیا۔ نسیم اللہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مایوس کیا اب آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔
پختون برادری کا انتخابات میں آزاد امیدوار جھان علی خان کی حمایت کا اعلان
Jan 08, 2024