لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں نے ہمیں رسوا کیا۔ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے حکمران سودی نظام کے بغیر چل ہی نہیں رہے۔ اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اور غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں کی وجہ سے ہمیشہ رسوائی کے سواکچھ نہیں ملا۔
سودی نظام کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے:ہاشم علی شاہ زنجانی
Jan 08, 2024