شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں منشیات کی فروخت کا دھند ہ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ چکا ہے ۔بستی عیسائیاں گلوریہ کالونی ،طارق روڈ ،پرانا شہر کے ساتھ ساتھ سٹی سرکل شیخوپورہ کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروش مبینہ طور پر پولیس کے بعض افسران کی ملی بھگت سے منشیات کی خرید و فروخت کر رہے ہیں ۔منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل جن میں لڑکے ،لڑکیاں اور دیگر افراد بھی شامل ہے نشے کی لت میں پڑے ہوئے ہیں او روہ اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے مختلف جرائم چوریاں وغیرہ کر رہے ہیں انجمن شہریاں شیخوپورہ کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے نوائے وقت سروے ٹیم کو بتایا کہ شہر میں منشیات کا دھندے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قابو نہیں پارہے جس کی وجہ سے شہری نشے کی لت میں مبتلا رہے ہیں۔