گوجرانوالہ :پولیس نے منشیات مبینہ طور پر کم ظاہر کرکے  افسران کو جھانسہ دیدیا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلز کالونی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران برآمد ہونیوالی منشیات مبینہ طور پر کم ظاہر کرنے کیساتھ  اپنے ہی افسران کو جھانسہ دیدیا ،بتایا گیا  کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مخبر کی جانب سے اطلا ع ملنے پر جمعہ کی رات کچا ایمن آباد روڈ پر واقع گھر میں چھاپہ مار کاروائی کی اس دوران پو لیس نے وہاں سے منشیات برآمد کرنے کیساتھ میاں بیوی بنیامین ،عاصمہ بی بی ا ور حمزہ نامی شخص کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا ،پولیس ذرائع کا کہنا  کہ ملزمان کے قبضہ سے بر آمد ہونیوالی منشیات کی مقدار مبینہ طور پر ایک کلو سے زائد تھی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق اس چھاپہ مار کاروائی کو مکمل طورپر خفیہ رکھا گیا تھا اور صبح دونوں میاں بیوی کو ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس سرکاری گاڑی میں بٹھا کر انہیں انکے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ، اس حوالے سے ’’نوائے وقت ‘‘ کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ملک عرفان کا موقف تھا کہ دونوں میاں بیوی بے قصور ہیں ،انکی مخبر کیساتھ مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی ہے اس وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا ، بعدازاں جب افسران بالا کو چھاپہ مار کاروائی سے متعلق علم ہوا تو کھلبلی مچ گئی اور ایس ایچ او نے چپکے سے دوبارہ دونوں میاں بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ۔

ای پیپر دی نیشن